9 جنوری 2016 - 10:14
بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع، میدی تفریح گاہ یمنی فوج کے کنٹرول میں

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے میدی تفریح گاہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے اس ملک کے مفرور سابق صدر منصور ہادی سے وابستہ عناصر کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع میدی تفریح گاہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد اور بلیک واٹر کمپنی سے وابستہ غیر ملکی مسلح جارح عناصر میدی تفریح گاہ سے پسپائی اختیار کر کے سعودی عرب کی زمینوں میں بھاگ گئے۔ یمن کی وزارت دفاع نے فوج اورعوامی رضاکار فورس کے اس آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اسے یمنی قوم کے خلاف جارحیت کرنے والوں کے مقابلے میں یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی ایک بڑی کامیابی بتایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169